وزیر اعلی کی ہدایت ‘ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت لیبر کالونی چھانگا مانگا کی شفٹنگ کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 27 فروری 2015 14:23

قصور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت لیبر کالونی چھانگا مانگا کی شفٹنگ کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قصور ڈویژن حیات حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، تحصیلدار چونیاں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چھانگا مانگا جنگل کے رقبہ پر قابضین کو جانوروں سمیت چھانگا مانگا جنگل سے نکال کر چونیاں شہر میں شفٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چھانگا مانگا جنگل سے شفٹ ہونے والوں کیلئے 100کنال جگہ پر مشتمل ایک لیبر کالونی بنائی جائیگی جس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی کیونکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے چھانگا مانگا جنگل کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے اور باقاعدہ طور پر لیبر کالونی کی سمری کی منظوری بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے بتایا کہ لیبر کالونی میں جانوروں کیلئے وسیع جگہ ، صاف پانی ، بجلی ، پارک ، مسجد ، کھلی کشادہ سٹرکوں سمیت تمام بنیادی سہولیات دی جائینگی ۔