کراچی: سخی حسن میں ایک ملزم بنک لوٹ کر فرار ہو گیا، بنک کی سکیورٹی پر تیعنات سکیورٹی گارڈز فرار

جمعہ 27 فروری 2015 13:44

کراچی: سخی حسن میں ایک ملزم بنک لوٹ کر فرار ہو گیا، بنک کی سکیورٹی پر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : سخی حسن کے علاقے میں ایک بنک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی. ڈکیتی کی واردات میں ایک ہی ملزم ملوث تھا جو کہ اسلحے کے ساتھ بنک میں داخل ہو جب کہ بنک کی سکیورٹی پر مامور تین گارڈز وہاں سے فرار ہو کر باتھ روم میں چھپ گئے ملزم کے ہاتھ میں دستی بم بھی موجود تھا جسے دکھا کر وہ اندر داخل ہوا اور کاؤنٹر کا شیشہ توڑ کر 5 سے 6 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا.

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ایس پی گلبرگ فیصل نور کا کہنا ہے کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم کو ڈھونڈنے کے لیے سر گرم ہے جبکہ اس ڈکیتی کے بارے میں ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کا کہنا تھا کہ ملزم شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور دستی بم دکھا کر بنک لوٹ کر فرار ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز دستی بم کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کر سکے.

عینی شاہدین کے مطابق یہ ڈاکو انتہائی اناڑی تھا، اور بالکل کسی مزاحیہ فلم کے کردار کی عکاسی کر رہا تھا، بینک میں آنے کے بعد اُسنے اپنا پستول لوڈ کرنے کی کوشش کی، اس میں بھی ناکام رہا، پھر وہ کیش کائونٹر پر موجود شیشہ توڑنے کی کوشش کرتا رہا اسمیں بھی ناکام رہا، جسکے بعد اُسنے تھیلا اپنے کاندھے پر رکھا اور باہر چلا گیا، موٹر سائیکل چلائی تو وہ نہ چلی، جسکو قریب موجود لوگوں سے دھکا لگوا کر سٹارٹ کروایا.

ڈاکو اتنا بوکھلایا ہوا تھا کہ جاتے جاتے پستول بھی بینک کے اندر چھوڑ کر بھاگ گیا. اس موقع پر وہاں موجود لوگ خوف کی بجائے ہنستے رہے، لیکن اس ڈاکو کے پاس دستی بم کی موجودگی کے باعث اسکے پاس نہیں آئے.

پولیس نے اس بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :