اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، اے این ایف کی بریفنگ

جمعہ 27 فروری 2015 13:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں اے این نے بریفنگ دی ، بریفنگ کے تحت یہ بتایا گیا کہ ملک میں نشہ کے عادی افراد کی تعداد اجافے کے بعد سڑ سٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے جس پر کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس کے علاوہ سکولوں کے نصاب میں بھی اس کی آگاہی سے متعلق نصاب شامل کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نشہ آور لوگوں کے علاج کے لیے اسپتالوں کی تعداد بڑھائی جائے کمیٹی کا کہنا تھا کہ نشہ آور اشیا کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جس پر اے این ایف کے سیکر ٹری نے کہا کہ منشیات فوشوں کے خلاف کاروائی کے لیے رقم درکار ہے.