اورکرزئی ایجنسی ، دہشتگردوں نے زیر تعمیر سرکاری کالج کو بارود سے اڑا دیا

جمعہ 27 فروری 2015 13:07

اورکزئی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)اورکرزئی ایجنسی میں نامعلوم شر پسندوں نے زیر تعمیر سرکاری کالج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔شرپسندوں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں ڈگری کالج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔

(جاری ہے)

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے کالج کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شر پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ ایک ماہ قبل بھی لوئر اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔