سینٹ سے اپوزیشن جماعتوں کا پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کی کابینہ سے منظوری کے خلاف واک آؤٹ

جمعہ 27 فروری 2015 13:07

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) سینٹ سے اپوزیشن جماعتوں کا پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کی کابینہ سے منظوری کے خلاف واک آؤٹ‘ پی پی پی ‘ ایم کیو ایم‘ (ق) لیگ ‘ اے این پی و دیگر اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے بعد سینیٹر زاہد خان نے نکتہ اعتراض پر ایوان کی توجہ متنازعہ اقتصادی راہداری روٹ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ نئے روٹ پر کے پی کے اور بلوچستان کو شدید اعتراضات ہیں پنجاب کو فائدہ پہنچانے کے لئے روٹ تبدیل کیا گیا اور اب کابینہ نے متنازعہ روٹ کی منظوری بھی دیدی ہم چاہتے ہیں کہ یہ راہداری 2013 میں بنائے گئے پرانے روٹ کے مطابق بنائی جائے نئے روٹ پر چھوٹے صوبوں میں شدید احساس محرومی پیدا ہوگا اپوزیشن جماعتیں ابھی معاملہ پر ایوان سے واک آؤٹ کریں گی اس کے ساتھ ہی زاہد خان کے ساتھ تمام اپوزیشن جماعتیں ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں جس پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :