سینیٹ اجلاس،رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی

جمعہ 27 فروری 2015 13:03

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) سینیٹ کے اجلاس میں رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں شروع ہواتو ایوان میں رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

(جاری ہے)

ارکان نے رانا بھگوان داس کی ملک میں جمہوریت اور عدلیہ میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا،ارکان نے کہا کہ رانا بھگوان داس ایک دیانتدار شخص تھے اور ان کے فیصلے بولتے تھے۔

متعلقہ عنوان :