کوئٹہ کا نواحی علاقہ زندگی کی بنیادی ضرورت پانی سے محروم، علاقہ مکین سخت پریشان

جمعہ 27 فروری 2015 13:00

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : کوئٹہ کے ایک نواحی علاقے میں پانی کی ترسیل کا نظام موجود ہی نہیں ہے وہاں کے باسی 1 یا 2 گھنٹے کا سفر طے کر کے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں.

(جاری ہے)

وہاں موجود ایک علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ گذشتہ آٹھ ، نو سال سے جاری ہے کہ یہاں پانی کی عدم فراہمی ہے اور ہمیں پینے کے لیے بھی پانی دو گھنٹے کا سفر کر کے لینے جانا پڑتا پے پائپ لائن ہونے کے باوجود ہم پانی سے محروم ہیں پانی لانے کے لیے گدھا گاڑی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر 300 روپے دینا پڑتے ہیں ایک اور مکین کا کہنا تھا کہ یہاں سیوریج کا پائپ بھی توٹ پھوٹ کا شکار ہے جو تھوڑا بہت پانی آتا ہے وہ بھی بد بو دار اور آلودہ ہوتا ہےلیکن یہاں کے رہنے والے یہی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جسے پی کر متعدد مکین بیمار بھی پڑ چکے ہیں کوئی رہنما کوئی سیاستدان ہماری مدد کے لیے نہیں آتا.