پشاور: پیسکو ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

جمعہ 27 فروری 2015 12:52

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : پشاور میں پیسکو کے ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رکھا ہے، مطالبات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حکموت کی جانب سے ہمیں سال میں دو بار بونس دیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ان کو اپ گریڈیشن بھی دیا جائے. پیسکو ملازمین نے یہ اعلان کیا ہے کہ آج کوئی کام نہیں کیا جائے گا جس کے لیے پیسکو ملازمین نے پیسکو ہیڈ کوارٹر کی بھی تالہ بندی کر دی ہے اور ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ مطالبات منوانے کے لیے صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :