فرانس ، بس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ،جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 27 فروری 2015 12:28

پیرس(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔عالمی میڈیا کے مطابق پیرس میں ایک بس کے اندر دھماکے کے بعد اچانک آگ لگ گئی جس سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق بس میں آگ دھماکے بعد لگی۔

(جاری ہے)

یورپی میڈیا کے مطابق بس میں آگ پیرس کے کولومبیس کے علاقے میں لگی۔عینی شاہدین کے مطابق میٹرو بس میں دھماکا ہواپھرآگ لگ گئی۔دھماکے اور آگ کے باعث جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔لیکن بس جل کرتباہ ہوگئی۔پیرس میں توہین آمیر خاکے شائع کرنے والے جریدے چارلی ہیبدو پر حملے کے بعد سیکورٹی سخت ہے۔بس اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :