سعودی شہری پر امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کا جرم ثابت

جمعہ 27 فروری 2015 12:27

نیویارک(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) سعودی شہری خالد الفواض پر امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کا جرم ثابت ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی افریقہ میں امریکی سفارت خانوں پر1998 میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کے نتیجے میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔سعودی شہری خالد الفواض کو2012 میں برطانیہ سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا اور انہیں سازش کرنے کے چار الزامات کے تحت سزا دی گئی ہے اور اب انہیں عمر قید کی سزا سنائی جا ئے گی۔ الفواض کی عمر 52برس ہے انہیں اسامہ بن لادن کا ترجمان کہا جاتا تھا۔افغانستان میں القاعدہ کا تربیتی مرکز چلا رہے تھے۔