لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے قائم مقام گورنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت

جمعہ 27 فروری 2015 11:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کی قائم مقام تعیناتی کے خلاف درکواست کی سماعت کی گئی جس میں وفاقی حکومت نے 7 دن میں گورنر کی تعیناتی کی یقین دہانی کر وا دی درکواست میں استدعا کی گئی کہ گورنر پنجاب کی قائم مقام تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے ، قائم مقام گورنر کا کوئی عہدہ نہیں ہے لہٰذا اس کے لئے نوٹی فیکیشن بھی جاری نہیں کیا جا سکتا.

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 29 جنوری سے گورنر پنجاب کا عہدہ خالی ہے اور سے کے لیے آئین بھی موجود ہے کہ غیر معینہ مدت تک یہ عہدہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، حکومت کو 12 کروڑ عوام میں سے ایک شخص نہیں مل رہا، وفاقی حکومت نے اس کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مستقل گورنر کی تعیناتی کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، وفاق کی جانب سے سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر احمد اور میاں عرفان نے شرکت کی، تاہم عدالت نے آئندہ سماعت میں گورنر کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :