رحمان ملک کاالطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 فروری 2015 11:32

لندن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگوکی اوراْن سے سیاسی حالات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے اس امرپر اتفاق کیاکہ سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات ہونے چاہئیں کیونکہ یہ عمل قومی سیاست کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ملک اِس وقت نازک صورتحال اورچیلنجز سے دوچارہے، اِس میں قومی اتفاق رائے اوریکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :