کراچی،رینجرز کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

جمعہ 27 فروری 2015 11:31

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا اور نارتھ کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ کراچی اور سائیٹ ایریا کے علاقوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ چھاپے مارے گئے۔ کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :