لاہور ہائی کورٹ میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت

جمعہ 27 فروری 2015 11:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی گئی سماعت میں تاحال فریوین کے وکلا کے مابین بحث جاری ہے.

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ووتوں کی تصدیق نادرا کے ذریعے کراوائی جائے تا کہ دھاندلی کا ثبوت خود ہی حکومت اور عوام کے سامنے آ جائے جبکہ اس کے جواب میں ایاز صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس مکمل طور پر انگوٹھوں کے نشانات موجود نہیں ہیں لہٰذا نادرا کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق نہیں کروائی جا سکتی. عدالت نے ووٹوں کے تصدیق نادرا سے کرائے جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :