ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک وکٹ پر 119 رنز بنا لئے

جمعہ 27 فروری 2015 10:59

ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک وکٹ پر 119 رنز بنا لئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،47 رنز پر جنوبی افریقہ کی ایک وکٹ گر گئی , کوانٹم ڈی کوک 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے , انہیں‌ کپتان جیسن ہولڈر کی گیند پر اینڈرے رسل نے کیچ آئوٹ کیا . جنوبی افریقہ نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور جے پی ڈومینی کے علاوہ فیلنڈر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کی جگہ ریلی روسو اور کائل ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، آج کے میچ کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس میچ میں جو ٹیم بعد میں بلے بازی کرے گی اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت جنوبی افریقہ نے 119‌ رنز سکور کر لئے ہیں‌. ہاشم آملہ 59 اور ڈوپلیسی 43 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں‌

متعلقہ عنوان :