پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر منفی پراپیگنڈا کا بھرپور جواب دینگے :ملیحہ لودھی

جمعہ 27 فروری 2015 10:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ذمہ داریاں سنبھال لیں ، کہتی ہیں پاکستان کے خلاف منفی پرو پیگنڈا کا مؤثر جواب دیا جائے گا ۔ نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈا کا مؤثر جواب دیں گے ، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں طاقت کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں ، اصلاحات میں اپنا کردار ادا کروں گی ۔ واضح رہے کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :