اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت

جمعہ 27 فروری 2015 10:55

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : اسلام آباد میں آج الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی جا رہی ہے. جس کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں کاغذات نامزدگی کی 15 درخواستوں کو آج نمٹایا جائے گا.

(جاری ہے)

جسٹس ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، سامعت میں کے پی کے، پنجاب اور سندھ نے بلدیاتی انتظامات کے انعقاد کا ٹائم فریم دے دیا ہے، سندھ نے بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2016 میں کروانے کی یقین دہانی کر وائی ہے.

سماعت میں جسٹس ایس کواجہ نے کہا کہ انتخابات میں ترمیم وقت کا تقاضا ہے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت کیا کر سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن بھی عدالت کی جانب سے دئے گئےاحکامات کی محتاج نہیں ہوتی. اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کو آئین پر عملدر آمد کروانے کا پورا پورا حق ہے لہٰذاعدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر عملدر آمد کیا جائے گا