پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے‘ جماعت اہلسنّت پاکستان،

بھارت افغانستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کو ہتھیار اور تربیت دے رہا ہے‘ علامہ سید ریاض حسین شاہ

جمعرات 26 فروری 2015 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک مئوقف اختیار کرے اور شملہ معاہدے کو پاؤں کی زنجیر نہ بننے دیے،پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے،دہشتگردی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے،بعض این جی اوز فرقہ واریت پھیلانے کے غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم ہیں،بھارت افغانستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کو ہتھیار اور تربیت دے رہا ہے،اشرف غنی خطے میں امن کیلئے اپنے ملک میں بھارتی اثر و رسوخ ختم کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔احترام مذاہب کیلئے قانون سازی نہ کی گئی تو تہذیبوں تو تہذیبوں کا ٹکراؤ بڑھے گا۔علماء اسلام کے نام پر قتل و قتال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کراچی میں بھتہ خوری مستقبل کاروبار بن چکی ہے۔ملک کے سیکیورٹی نظام کی خرابیاں دور کی جائیں۔پاکستان نظریاتی بحران کا شکار ہے۔افواج پاکستان قومی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔دہشتگردی اور اسلام دو متضاد چیزیں ہیں۔