سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکمیونیکیشن کا اجلاس،

بل پروٹیکشن آف سائبر کرائم 2014ء کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 23:20

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) ایوان بالا کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکمیونیکیشن کا اجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کے بل پروٹیکشن آف سائبر کرائم 2014ء کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

یہ بل سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ نے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا تھا جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جائزہ لینے کیلئے بھیج دیا گیا۔قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر عبدالقیوم سومروکی صدارت میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے کر بل متعلق ایک رپورٹ طلب کر لی تھی ۔ذیلی کمیٹی نے آج کے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کے بل کی توثیق کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیریونشن آف الیکٹرونک کرائم بل 2014اسی حوالے سے تیار کر کے وزیر اعظم کی منظوری کے بعدقومی اسمبلی میں پیش کیا تھااور قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بل کا جائزہ لینے کے لئے پیش کیا جس نے اس بل پر تفصیلی بحث کے لئے دو میٹنگز بھی کی ہیں اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ماہرین اور ایم این ایز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس بل کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ۔

پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کریگی ہم اس پر عمل پیرا ہونگے ۔بہتر ہے کہ دونوں بلوں کو اکٹھا کرکے زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جائے ۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بل کے محرک سینیٹر کریم احمد خواجہ کے علاوہ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر آئی ٹی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :