نیشنل پارٹی نے عملی شعوری سیاست کے ذریعے بلوچ قوم وطن کے اہداف کواصولوں اورحکمت عملی کے تحت تقویت دی،میر عبدالخالق بلوچ

جمعرات 26 فروری 2015 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میرعبدالخالق بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے عملی شعوری سیاست کے ذریعے بلوچ قوم وطن کے اہداف کواصولوں اورحکمت عملی کے تحت تقویت اورمنظم اورمستحکم کرنے کیساتھ قوم سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے بلوچ قوم کوسیاسی نظریاتی اورفکری حوالے سے تربیت کرکے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں متحدومنظم کیاان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز نصیرآباد،جعفرآباداورصحبت پورکے جنرل باڈی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،محراب مری،عبدالرسول، پھلین بلوچ،چنگیز ایڈووکیٹ،ستاربنگلزئی،خالد بلوچ،میرعلی حسن،رفیق کھوسہ،راجب ایڈووکیٹ،وڈیرہ عرض محمدعمرانی اورتاج محمدنے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے عام انتخابات سے قبل انتخابی منشورمتعارف کرایاتھاجس میں تعلیم،صحت،امن وامان زراعت،لائیواسٹاک،کرپشن کے خاتمے پسماندگی جہالت اوردیگرمسائل اوربشمول کے متعلق پالیسی واضح کی گئی انہوں نے کہاکہ تمام انتخابات میں عوام نیشنل پارٹی کوبھاری اکثریت سے منتخب کراکرسیاسی پختگی کااظہارکیااس لئے نیشنل پارٹی کی اتحادی حکومت نے فوراََاپنی ترجیحات طے کیں اوربلوچستان کے عوام کومسائل ومشکلات ،احساس خوف ناامیدی،پسماندگی،دہشتگردی،اغواء برائے تاوان اورکرپشن سے نجات دلانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن وامان کی بہترکیلئے پولیس اورانتظامیہ میں سیاسی مداخلت ختم کرکے پولیس کامورال بلند کرنے کیلئے اقدامات کیں جس سے امن وامان کی صورتحال بہترہوئی صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کئی گناہ اضافہ کرنے کے علاوہ صوبے میں نئے یونیورسٹیاں اورمیڈیکل کالجز کے قیام،سکولوں کی اپ گریڈیشن،گھوسٹ سکولوں اوراساتذہ کیخلاف کاروائی،اساتذہ کی تعیناتی کومیرٹ کے ذریعے کرنے کیلئے این ٹی ایس کانفاذ،مادری زبانوں کی نصاب میں شامل کرنے،نقل کے روک تھام کیلئے اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہاکہ صحت کے بجٹ میں بھی کئی گناہ اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز اوروزٹرز کی مستقلی،تمام ڈسٹرکٹ،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی اورادویات کی فراہمی،ڈاکٹرزکی ہوم ڈسٹرکٹ تعیناتی کوضروری قراردینے کے علاوہ کئی اقدامات ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں لوٹ کھسوٹ کرپشن اوراغواء برائے تاوان اورمیرٹ کے کلچرکوپروان چڑھانے سے عوام میں نئی امیدپیداہوگئی ہے اوردیگرصوبوں کے مقابل کھڑے ہونے اورترقی وخوشحالی کواپنے مقدرسمجھنے لگے ہیں۔