لاہور، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی گوہر نقوی کے گھرآمد، انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

جمعرات 26 فروری 2015 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگی کارکن گوہرنقوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی-سردارایاز صادق گڑھی شاہو میں گوہرنقوی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا- اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے لئے مرحوم کی خدمات کو سراہا-سردارایاز صادق نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی-اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی آصف، فیاض ورک، چوہدری محمد اسلم ، مزمل شاہ، عابدمشتاق ، احمد علی، عثمان خان اور رانا اکرم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے-