ڈیرہ مراد جمالی ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ کی وڈیرہ عرض محمد عمرانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

جمعرات 26 فروری 2015 23:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی نصیرآباد کے صدروڈیرہ عرض محمد عمرانی کی اہلیہ کے وفات پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے درین اثنا وزیر صحت کے اعزاز میں نیشنل پارٹی نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری کامریڈ تاج بلوچ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ نے غلام محمد سرپرہ میں قائم بی ایچ یو کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ او عبدالمنان لاکٹی نے بی ایچ یو کی باقاعدہ طور پر فنکشل ہونے کے بارے میں بریفنگ دی ۔