خیبر پختونخوا پولیس کا صوبے میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن 89افغان باشندے اور594 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ و ہتھیار برآمد

جمعرات 26 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم89افغان باشندوں اور594 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 69 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے9747 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران866گھروں اور 483ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف08 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں127 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران286مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے15عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے201عدد کارتوس برامد کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم89افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے44مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر4افراد گرفتار کئے گئے جبکہ4لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ جبکہ5مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 853 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خا ن دُرانی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسرچمکنی وسیم احمد خلیل کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :