صوبے میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے بروقت نمٹنے کے لئے سیلاب سے بچاوٴ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے لوگوں کی آبادیوں اور اراضی کو محفوظ بنایا جا سکے،

خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان کی محکمہ آبپاشی کے حکام کوہدایت

جمعرات 26 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ صوبے میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے بروقت نمٹنے کے لئے سیلاب سے بچاوٴ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ سیلابوں کی تباہ کاریوں سے لوگوں کی آبادیوں اور اراضی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تاخیری حربے اور رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ایریگیشن کمیٹی روم پشاور میں ڈیرہ اسماعیل خان مول ہیڈ سکیم پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ اجلاس میں صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈا پور، سیکریٹری ائریگیشن خیبر پختونخواہ محمد نعیم خان کے علاوہ چیف انجنئیر نارتھ ریاض خان ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجنئیر صاحبزادہ محمد شبیر اور دیگر متعلقہ افسران اورنیسپاک کے کنسلٹنٹ اور آصف خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں سیکریٹری ائریگیشن نے مول ہیڈ سکیم اور دیگر صوبے میں جاری سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔ کہ مول ہیڈ سکیم تقریباََ 65 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جس کے تحت دریائے سندھ کے کنارے بند بن جائے گا اس بند کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر دریائے سند ھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہوں جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان نے آبپاشی کے حکام اور کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور کے اس بند کے حوالے سے جو تحفظات اور سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کریں تاکہ یہ منصوبہ بر وقت مکمل ہو سکے اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگو ں کودریائے سندھ کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :