پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عوام پیپلز پارٹی کی طرز سیاست اور پالیسیوں سے مطمئن ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بری طرح شکست دیں گے،
پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان کا پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب
جمعرات 26 فروری 2015 22:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی عوام پیپلز پارٹی کی طرز سیاست اور پالیسیوں سے مطمئن ہیں بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بری طرح شکست دیں گے، عوام کے فلاح و بہبود کی جنگ جاری رکھے گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گی صوبائی حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ پالیسیوں اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے امن و امان کے قیام ،بجلی و گیس ،بے روزگاری،پسماندگی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں اْٹھارہی ہے ۔(جاری ہے)
اْنہوں نے کہا کہ خوفزدہ قوتیں عوام سے کے دلوں سے ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کی محبت ختم نہیں کر سکتیں بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں قدم رکھنے سے ملکی سیاست کا رْخ بدل دے گاکیونکہ پھر گھر گھر سے بھٹو اور بی بی شہید کے جیالے نکلیں گے اور ثابت ہو جائیگا کہ وفاق کی علامت پیپلز پارٹی عوام میں کس قدر مقبول ہے ا ور چاروں صوبوں کی زنجیر صرف پیپلز پارٹی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر محبت کے گلستان کی ابیاری کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.