صاف سرسبز سندھ اور پرامن سندھ مہم کے دوران 220 ٹن کچرا اٹھا یا گیا اور شجرکاری مہم کیلئے 1200 پودے لگائے گئے

جمعرات 26 فروری 2015 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی،سپرنٹینڈنگ انجینئر فضل محمود گل و دیگر کے ہمراہ شرف آباد میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیااور خود بھی صفائی کے کام حصہ لیا جبکہ داوٴد اسکول شہزاد خلیل روڈ با لمقابل کچھی میمن پارک بہادر آبادمیں شجر کاری کر کے" صاف سر سبز سندھ اور ُپر امن سندھ" مہم کو بھرپور انداز سے آگے بڑھانے کاعزم کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی میں علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ ، شرف آباد ، یوسی 10 ، جوہر کمپلیکس ، یونیورسٹی روڈسے 220 ٹن کچرا اٹھا لیا گیااور سراج الدولہ روڈکے اطراف سے جھاڑیوں کی کٹائی کی گئی جبکہ شجرکاری مہم کیلئے اسٹیڈیم روڈ، چاندنی چوک اور فیملی پارکس میں 1200 پودے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسانٍ نے کہا کہ" صاف سرسبزسندھ اور ُپر امن سندھ" کے ذریعے ضلع شرقی کے دونوں زونز میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے امور انجام دے کر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جلد ہی ضلع کو صاف و سر سبز بنا کر عوام کو سہولت فراہم کی جائے اس مہم کا دائرہ کار وسیع کرکے اسکولوں کو بھی اس میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں شجر کاری کی جا ر ہی ہے اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ مستقبل کے معماروں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت اور شجر کاری کے شوق کو بیدار کر کے مہم کے موثر نتائج حاصل کئے جائیں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان کو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتا یا کہ ضلع کے ہرعلاقے کو صاف کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کوممکن بنایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی و ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :