کمرشل گاڑیوں کی سی این جی مستقل ہونے کے با وجود عوام کو ایک فیصد بھی مالی فائدہ نہ ہو تو عوام ان کی گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنی قیمتی جانیں کیوں ضائع کریں ،اشرف بنگلوری

جمعرات 26 فروری 2015 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے گیس سیلنڈروں سے المناک بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسافروں کی جانوں سے تحفظ کے لیے فوری طور پر کمرشل گاڑیوں سے گیس سیلنڈر احکامات جاری کئے جائیں کمرشل گاڑیوں کی سی این جی مستقل ہونے کے با وجود عوام کو ایک فیصد بھی مالی فائدہ نہیں ہو تو عوام ان کی گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنی قیمتی جانیں کیوں ضائع کریں اشرف بنگلوری نے کہا کہ کمرشل گاڑیوں کو آٹریشن کے ذریعے چلتے پھرتے بم بنا دئیے گئے ہیں جس سے مسافروں کی جانوں کو شدید خطرہ دیتا ہے نوٹ کمانے کے چکروں میں عوام کی جانوں کو داوٴ پر لگا دیا ہے حکومتے سندھ کمشنر کراچی حادثات سے بچنے کے لیے فوری طور پر کمرشل گاڑیوں میں گیس سیلنڈر نکالنے کے احکامات جاری کرے اشرف بنگلوری نے کہا کہ جو ٹرانسپورٹ تنظیم مخالفت کرے اس کے سربراہ کو گرفتار کر کے پچھلے حادثات کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :