مدارس میں اصلاحات کیلئے حکومت نیک نیتی ثابت کرے،صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال
جمعرات 26 فروری 2015 22:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)پاکستان سُنی تحریک کے رہنماصاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے کہاہے کہ دینی مدارس میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومت کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہوگی۔ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو عصری علوم سے بہرہ ورکرکے دنیاکو ایک مثبت پیغام دیاجاسکتاہے۔لیکن اصلاحات کے نام پر مذہبی عقائدونظریات اوردینی علوم پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک خانہ جنگی کاشکارہوجائے گا۔
لہذٰادینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت تمام اُمور میں حکومت کومدارس کے ذمہ داروں سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے جبکہ بلا جواز مدارس اور مساجد کے ذمہ داران کو حراساں کرنیکا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ہٹ کربنائی گئی کسی قسم کی پالیسی قبول نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کاظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں دینی مدارس کے ناظمین سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی وز یر داخلہ نے دس فیصدمدارس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تو عائد کیا مگر ان کی نشاندہی نہیں کی جوکہ قوم کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں یااسکی ترغیب دیتے ہیں قوم کو ان کے نام بتائے جائیں۔نئے مدارس کی رجسٹریشن پر پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔حکومت دہشت گردوں کا تعاقب ضرور کرے مگربلاجواز مدارس کے منتظمین اور طلبا و طالبات کو تنگ نہ کیاجائے۔ بعض قوتیں مدارس اور مساجدکو اپنے مذموم مقاصدکیلئے استعمال کررہی ہیں۔مدارس کی بلاواسطہ بیرونی فنڈنگ روکنے کے لیے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکرکے مدارس کی چھان بین کی جائے۔فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث گرفتار مدارس کے منتظمین کوسپیڈی ٹرائل کے ذریعے سخت ترین سزائیں دلوائی جائیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.