جے یو آئی کی جانب سے دہشت گردی ،فرقیواریت کے خلاف اور تحفظ مدارس ریلی، سینکڑوں کارکنان کا قومی شاہراہ پر دھرنا

جمعرات 26 فروری 2015 22:36

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) جے یو آئی کی جانب سے دہشت گردی ،فرقیواریت کے خلاف اور تحفظ مدارس ریلی، سینکڑوں کارکنان کا قومی شاہراہ پر دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے دہشت گردی ،فرقیواریت کے خلاف اور تحفظ مدارس ریلی جے یو آئی دفتر سے مرکزی کونسل کے رکن ڈاکٹراے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، جے ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،حاجی عباس بلوچ، حافظ عبدالغفار جکھرانی، مولانا ثناء اللہ بروہی، تاج محمود امروٹی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور دہشت گردی و فرقیواریت کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر پہنچ کر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی ،بعدازاں مظاہرین شہر کے اہم ڈی سی چوک پر پہنچے جہاں پر جلوس جلسے کی صورت اختیار کرگیا ،اس موقع پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں امریکہ اور اس کے اتحادی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقیواریت کے خلاف تمام مکتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،امریکہ پاکستان میں فرقیواریت پھیلا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہب سے منسلک کرنا امیتازی قانون ہے ،دہشت گردی ہر صورت میں دہشت گردی ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کے دہشت گرد کے خلاف کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، مدارس امن کے گہوارے ہیں جن کے خلاف غلط پروپیگنڈا کی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :