لیاری کے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے،پاسبان
جمعرات 26 فروری 2015 22:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاسبان کراچی کے سینئر نائب صدر اکر م آگریا،عابد بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری امجد بلوچ اور لیاری ٹاؤن کے صدر اعجاز بلوچ نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ ، سیکریٹری داخلہ سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیاری کے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بنائے اور تمام ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ لیاری کے بے گناہ نوجوانوں کو پکڑ کر لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کریں اور کم از کم ان کے والدین کو ضرور آگاہ کیا جائے کہ نوجوانوں کو پکڑنے والی ایجنسیاں کہاں کی ہیں اور ان کے بچوں کو پکڑ کر کہا ں لے جایا جارہا ہے ۔
وہ پاسبان لیاری ٹاؤن کے دفتر میں آئے ہوئے لاپتہ نوجوانوں کے والدین اور علاقہ مکینوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاسبان لیاری ٹاؤن کے سینئر رہنما محمدامین تاجک، امداد بلوچ ، زاہد پنجابی ، زمان میانوالی ، اللہ دوست اور سکندر بلوچ بھی موجود تھے ۔ لیاری کے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کے والدین نے پاسبان رہنماؤں کو بتایا کہ لیاری کے علاقے کلری احمد شاہ بخاری روڈ سے انگارہ مسجد روڈ کے رہائشی شہباز ولد محمد اسحاق اور نظام محی الدین ولد غلام محمد(مرحوم) کو 2فروری کو رینجرز اہلکار گھر سے اٹھاکر لے گئے تھے اور اب تک ان کے بارے میں ہم والدین کو کچھ نہیں بتایا جارہا جس کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کی تلاش میں دربدر مختلف اداروں میں سر گرداں اور بہت پریشان ہیں۔
پاسبان رہنماؤں نے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں شہباز اور نظام محی الدین کے والدین اور علاقہ مکینوں کے وفد کو یقین دلایا کہ پاسبان لیاری کے لاپتہ کئے گئے بے گناہ نوجوانوں کی بازیابی کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.