وزیراعظم نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا‘ جلد کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گے‘ کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے متوقع
جمعرات 26 فروری 2015 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ نواز شریف نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا‘ جلد ہی کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گے‘ کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو سمیت دیگر کھیلوں کے معاملات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے متوقع۔
جمعرات کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جلد ہی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے سے لے کر کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو اور دیگر کھیلوں کے فروغ سمیت تمام معاملات کا احاطہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس عمل میں سابقہ کھلاڑیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ان تمام تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا جو پاکستان میں کھیلوں کی ترویج اور بہتری میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں حالیہ ناقص پرفارمنس اور اس پر عوام میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ ملک میں پائے جانے والے بے پناہ ٹیلنٹ کو آگے آنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور اس عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے اور پاکستان پھر سے اس میدان میں اپنا مقام حاصل کرسکے۔ ذرائع کے مطابق پانچ مارچ کو سینٹ کے انتخابات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کرنے پر غور کررہے ہیں اور وزیراعظم آفس اس ضمن میں وزارت بین الصوبائی رابطہ سے بھی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں سے متعلقہ رپورٹ مانگ لی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.