سٹاک ایکسچینجز کے بورڈ کی تشکیل نو، خالد مرزا لاہور اور معین فدا اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر نامزد

جمعرات 26 فروری 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سرمایہ کاروں کو تحفظ اور فرنٹ لائن ریگولیٹرز کو مضبوط اور زیادہ با اختیار بنانے کی پالیسی کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور مرکنٹائل ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کر رہا ہے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے پیش نظر، ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ میں وسیع تجربہ کے حامل خالد عزیز مرزا کو لاہور اسٹاک ایکس چینج اور معین فدا کو اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ پر تعینات کر دیا ہے۔

حال ہی میں ایس ای سی پی نے پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے بورڈ پر بھی تعیناتیاں کی تھیں۔ مالیاتی امور کے ماہر اور معیشت دان خالد مرزا ایس ای سی پی اور مسابقتی کمیشن کے چئیرمین کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ای سی پی میں کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ کے لئے اہم خدمات انجام دیں اور ادارے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اصلاحات نافذ کیں ۔

معین فدا اس وقت پاکستان میں سینٹر برائے انٹر نیشنل پرائیویٹ انٹر پرائزز واشنگٹن کے کنٹری ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تین سال فرائض انجام دے چکے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ نئی تقرریاں اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات نافذ کرنے میں معاون و مددگار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :