لاہور ایکسپریس وے منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،50ارب سے پورے صوبہ کے عوام کو صاف پانی فراہم کیا جا سکتا ہے،15بڑے ہسپتال بن سکتے ہیں‘سرکاری سکولوں کو 100فیصد چار دیواری، بجلی، واش روم کی سہولت دی جا سکتی ہے‘50ارب کی رقم سے جنوبی پنجاب میں 1 لاکھ روزگار کے موقع پیدا کرنے کے منصوبے بن سکتے ہیں‘37 ہزار کلو میٹر فارم ٹو مارکیٹ سڑکیں تعمیر ہو سکتی ہیں، حکمران میگا منصوبے میگا کرپشن کی سوچ بدلیں،
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی گفتگو
جمعرات 26 فروری 2015 22:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ لاہور ایکسپریس وے منصوبے کو ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیکر 150ارب روپے مالیت کی قیمتی نجی پراپرٹی اور صوبائی خزانے کے 50ارب برباد ہونے سے بچا لیے۔ وہ جمعرات کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی عہدیداروں اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ قیمتی وسائل صوبہ کے غریب عوام کی حالت زار بدلنے اور بیروزگاری کو ختم کرنے کی بجائے فولادی پلوں اور لگژری سڑکوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جس کا بیروزگار غریب آدمی کو کوئی فائدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ 7سال میں 5ہزار ارب روپے استعمال کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہمارا ایک سوال ہے کہ وہ اپنے مسلسل 7سال کے عرصہ اقتدار میں 50ارب روپے مالیت کے کسی ایک منصوبے کا نام بتائیں جو براہ راست عام آدمی کی حالت زار میں بہتری کیلئے شروع یا مکمل کیا گیا ہو؟انہوں نے کہا کہ 50ارب خرچ کر کے صوبہ کے 10کروڑ عوام کو صاف پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.