الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 15 امیدواروں کی اپیلیں منظور کرلیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار ، دیگر چار اپیلوں کی سماعت (کل) ہو گی

جمعرات 26 فروری 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے والے 19 میں سے 15 امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیا ہے، اہل قرار دیئے گئے امیدواروں میں فاٹا کے 14 اور پنجاب کا ایک امیدوار شامل ہے، دیگر چار اپیلوں کی سماعت (کل) ہفتہ کوہو گی، حبیب ملک اورکرزئی، کامران خان، اورنگزیب خان اور سید محمد حسین کی سماعت (آج) ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جن 15 امیدواروں کی اپیلیں منظور کر کے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ان میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر، ملوانا عبدالمالک وزیر ،پیر محمد عاقبل شاہ، سید نواب، راحت یوسف، ملک اسلم خان ، سید فضل عباس، منیر خان اورکزئی، حافظ رشید احمد، انجینئر ملک رشید احمد، ادریس خان صافی، عبدالقادر زار خان صافی اورعید گل مینگل شامل ہیں۔