Live Updates

سپریم کورٹ انتخابی دھاندلی پر حکومت کو فارغ کرے، پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت بہتر ہے ،نواز شریف ملک نہیں چلا سکتے فوری استعفیٰ دیں ،عمران خان کی سولو فلائٹ کا کوئی مستقبل نہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ذاتی تعلقات ہیں،

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویر مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 26 فروری 2015 22:22

سپریم کورٹ انتخابی دھاندلی پر حکومت کو فارغ کرے، پاکستان کیلئے صدارتی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویر مشرف نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی پر حکومت کو فارغ کرے، پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت بہتر ہے ،نواز شریف ملک نہیں چلا سکتے فوری استعفیٰ دیں ، عمران خان کی سولو فلائٹ کا کوئی مستقبل نہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ذاتی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ عام انتخابات میں دھاندلی پر حکومت کو فارغ کرے، حکومت کے خاتمے کیلئے نظریہ ضرورت استعمال کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کی سولو فلائٹ کا کوئی مستقبل نہیں، جنرل راحیل شریف سے ذاتی تعلقات ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت بہتر ہے ،نواز شریف ملک نہیں چلا سکتے فوری استعفیٰ دیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات