مسلم لیگ(ن) کے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر کی اہلیت الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی

جمعرات 26 فروری 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ ہولڈر، چوہدری تنویر کی اہلیت الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شیخ ریاض الحق نامی ایک وکیل نے چوہدری تنویر کی اہلیت چیلنج کرنے کی پٹیشن کمیٹی میں دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری تنویر نے ایک کنٹریکٹر کے کروڑوں روپے ہڑپ کر رکھے ہیں، وہ آئین کی دفعہ 63,62 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے ان کوسینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔