سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پروٹیکشن آف سائبر کرائم بل 2014 کی توثیق کردی ، بل مزید جائزہ کیلئے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیج دیا
جمعرات 26 فروری 2015 22:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پروٹیکشن آف سائبر کرائم بل 2014ء کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدتوثیق کرتے ہوئے اسے مزید جائزہ کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیج دیا ۔ جمعرات کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔
ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کے پروٹیکشن آف سائبر کرائم بل 2014ء کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ نے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا تھا جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جائزہ لینے کیلئے بھیج دیا گیا۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر عبدالقیوم سومروکی صدارت میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے کر بل متعلق ایک رپورٹ طلب کر لی تھی ۔
ذیلی کمیٹی نے موجودہ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کے بل کی توثیق کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔ سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیریونشن آف الیکٹرونک کرائم بل 2014اسی حوالے سے تیار کر کے وزیر اعظم کی منظوری کے بعدقومی اسمبلی میں پیش کیا تھااور قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بل کا جائزہ لینے کے لئے پیش کیا جس نے اس بل پر تفصیلی بحث کے لئے دو میٹنگز بھی کی ہیں اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ماہرین اور ایم این ایز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس بل کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ۔پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کریگی ہم اس پر عمل پیرا ہونگے ۔بہتر ہے کہ دونوں بلوں کو اکٹھا کرکے زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جائے ۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بل کے محرک سینیٹر کریم احمد خواجہ کے علاوہ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر آئی ٹی نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.