سمبڑیال میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران شاہین ٹاؤن، سمبڑیال میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

چھاپے کے دوران چارگیٹ ویز، متعدد پورٹس، سو ئچز، لیپ ٹاپ سمز اور موڈیم پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔