سینٹ انتخابات میں دولت اور پیسے کی ریل پیل ہے جب تک سینٹ انتخابات کیلئے کوئی واضح قانون سازی نہیں کی جاتی اس وقت تک سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہے گی،ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے بروقت قانون سازی نہیں کی گئی اب چند دنوں کیلئے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی بے سود ہوگی،

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی پریس کانفرنس

جمعرات 26 فروری 2015 22:14

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں دولت اور پیسے کا ریل پھیل ہے جب تک سینٹ انتخابات کیلئے کوئی واضح قانون سازی نہیں کی جاتی اس وقت تک سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہے گی جب ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی ضرورت تھی تو بروقت قانون سازی نہیں کی گئی اب چند دنوں کیلئے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی بے سود ہوگی جمعیت علماء اسلام کے اراکین اسمبلی اپنے ہی امیدوار کو ووٹ دیں گے پوری دنیا میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ اور دیگر استعماری قوتیں ہیں پاکستانی حکمران اپنے ملک کے مفادات کی بجائے امریکہ اور دیگر استعماری قوتوں کی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عالمزیب اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی امیر مفتی سجاد، سیکرٹری محمد ولید اختر، نائب امیر یوسف بھی موجود تھے مولانا گل نصیب نے کہا کہ دینی مدارس دینی تعلیم کے مراکز اور اسلام کے قلعے ہیں لیکن پاکستانی حکمران اسلام دشمن قوتوں کی ایماء پر سازش کے تحت کاروائیوں میں مصروف ہے جو مدارس بلیک لسٹ ہے حکومت ان مدارس کو عوام کے سامنے لاکر ان مدارس کو بند کرنے کا حکم دے تمام مدارس کے خلاف حکومتی کاروائی اسلام دشمنی کی دلیل ہے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے تھا اور صوبے کے آئی جی و چیف سیکرٹری کو سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر گرفتار کرنا چاہیے تھا لیکن حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کا سارا ملبہ دینی مدارس پر ڈال دیا۔