صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات سے موصول شدہ متوقع بارشوں سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں تمام اضلاع کے انتظامیہ کو تحریری طور احتیاطی تدابیر اپنانے اور ضروری امدادی کاروائیوں سے متعلق3 2 فروری کوآگاہ کر دیا تھا ،پی ڈی ایم اے کا بیان

جمعرات 26 فروری 2015 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات سے موصول شدہ متوقع بارشوں سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں تمام اضلاع کے انتظامیہ کو تحریری طور احتیاطی تدابیر اپنانے اور ضروری امدادی کاروائیوں سے متعلق3 2 فروری کوآگاہ کر دیا تھا ۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محکمہ موسمیات سے رواں ہفتہ بارشوں سے متعلق رپورٹ موصول ہوا جس میں پشاور،کوہاٹ، ملاکنڈ،ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے انتظامیہ نے بروقت تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ ہنگامی صورت میں امدادی کاروائیوں کو یقینی بنائیں اور نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کو جلد از جلد رپورٹ ارسال کریں۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر( آپریشز) قسیم کاکڑ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ریلف) پرویز ثبت خیل نے بڈنی نالہ پشاور اور دریائے کابل سردریاب چارسدہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا او ر جائزہ رپورٹ سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کوآگاہ کیا۔

پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی کنٹرول سینٹر میں اضافی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو چوبیس گھنٹے تمام اضلاع کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور کسی بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔