پشاور،پی ایس بی ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ ایم عماد نے جیت لی ، فائنل میں نیشنل چیمپئن اسد الله کو 2-1 سے شکست ، انڈر 9 کیٹگری میں ابراہیم ، انڈر 13 میں عزیر شوکت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعرات 26 فروری 2015 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) پی ایس بی ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ ایم عماد نے جیت لی ، فائنل میں نیشنل چیمپئن اسد الله کو 2-1 سے شکست ، انڈر 9 کیٹگری میں محمد ابراہیم جبکہ انڈر 13 میں عزیر شوکت نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ مہمان خصوصی انٹر نیشنل سائیکلسٹ سردار نذاکت علی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹرمحب الله ، کوچز شہزاد محب ، پرویز خان اور ٹرینر عادل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ کی خصوصی ہدایت پر پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشور میں ٹیلنٹ ہنٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں انڈر نائن ، انڈر الیون اور انڈر 13 کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انڈر نائن میں محمد ابراہیم محب نے حمام اعجاز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی ، انڈر الیون کیٹگری میں محمد عماد نے نیشنل چیمپئن اسد الله کو 11-7,11-4 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ انڈر13 میں عزیر شوکت نے رشید خان کو 2-0 شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر محب الله خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد آگلے ماہ گرلز ٹیلنٹ ہنٹ سکواش مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے ۔ محب الله خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس کے تمام فاتح کھلاڑیوں ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ چار ہزار ونر اور تین ہزار روپے رنر اپ کھلاڑی کو دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس ٹورنامنٹ کیلئے 64 ہزار روپے کا اعلان کیاتھا جو کہ تمام فاتح اور سیمی فائنلسٹ کھلاڑیوں میں ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ کیش بھی دیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کی خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہم سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں جس کیلئے گراس روٹ لیول پر ملک کے تمام صوبوں ٹیلنٹ ہنٹس پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :