نواز شریف کے تاریخی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خراب حالات کے باوجود عوام خوش اور ترقی کا عمل جاری ہے ، کامران خان
جمعرات 26 فروری 2015 22:05
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان ،یوتھ ونگ کے صدر اور کو آر ڈی نیٹر وزیر اعظم بز نِس یوتھ لون سکیم کامران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو مسلم لیگ نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے ،ہمارے آبا ء و اجداء نے جان کے نذرانے دیکر جام شہادت نوش کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا جس کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم تن من کے قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
نواز شریف کے تاریخی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خراب حالات کے باوجود عوام خوش اور ترقی کا عمل جاری ہے ،پٹرولیم مصنوعات میں پچاس روپے فی لیٹر کمی کرکے وفاقی حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،دھرنوں سے جھوٹ بولنے والو ں اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے ناکام ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برکلے نوریزئی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر فریدون ،مستمین خان ،سارجن خان ،منتظر خان ،شیر علی خان ،تاجمین،مشیر ،کامل خان ،ماجد،احسان علی ،محمد اسلام،عظمت ،سجاد ،جنید ،حسین نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے اپنے گھروں پر سبز جھنڈے لہرا دئے ۔اجتماع سے ہمیش حمید ،محمد سید ،زرنوش خان ،بخت مند خان ،متین باچا نے بھی خطاب کیا ۔سرزمین خان نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کریں گے ۔مسلم لیگ ن کو ضلع کے سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلملیگ ن غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔اور اصل تبدیلی مسلم لیگ ن ہی لاکر ثابت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.