ضلع بٹگرام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،میٹرک کے طلباء کو امتحان کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 فروری 2015 21:51

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ضلع بٹگرام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،میٹرک کے طلباء کو امتحان کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث ایک طرف کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے تو دوسری جانب طلباء کو میٹرک کے امتحان کیلئے تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بٹگرام کے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نعیم اللہ ،شاہد خان ،کفایت اللہ سمیت دیگر نے کہا کہ مارچ میں ہمارے میٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں بجلی کی طویل بندش کے باعث ہم امتحان کیلئے تیاری نہیں کر سکتے اور اسی وجہ سے میٹرک کے امتحان میں ہمارے نتائج پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انھوں نے پیسکو کے اعلی حکام اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع بٹگرام میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے میٹرک کے امتحان تک بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کرائیں تاکہ طلباء امتحان کیلئے تیاری کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :