ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے پریس کلب اور ڈسٹرکٹ کونسل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 26 فروری 2015 21:50

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحمان نے چارسدہ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ کونسل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ بلین شجر کاری مہم کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگاتاکہ سر سبز پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے ۔ چارسدہ میں رواں سال ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔ وہ چارسدہ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ کونسل میں شجر کاری مہم کے افتتاخ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان اور محکمہ جنگلات کے ڈویژنل آفسر گل زار رحمان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمان خان اور ر محکمہ جنگلات کے ڈویژنل آفسر گل زار رحمان نے کہاکہ چارسدہ زرعی علاقہ ہے ۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میںآ ئندہ تین سال کے دوران 1بلین درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ پودے ضلع چارسدہ میں لگائے جائینگے تاکہ سرسبز پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے ۔