سکھر،جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کی مطالبات کے حق میں کام چھوڑہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہٹرتال چوتھے روز بھی جاری ، احتجاجی مظاہرہ ، مطالبات کی منظور تک احتجاج جاری رہے گا ، رہنما ؤں کا مظاہرے سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن لاڑکانہ (سکھر ضلع ) کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف چوتھے روز بھی کام چھوڑ ہٹرتال کی اور پرنسپل جی ایم سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بازی کی ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کی قیادت ذوالفقار علی مہر و دیگر نے کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر فوری طور ملازمین کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات تسلیم کر کے گذشتہ دو سالوں سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیعکر دیا جائیگا۔