ماتلی میں تیزرفتار مسافرکوچ نے موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالا، نوجوان جاں بحق

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)ماتلی میں تیزرفتار مسافرکوچ نے موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالاجس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح حیدرآباد سے آنے والی مسافر کوچ ماتلی میں یو بی ایل بینک کے قریب موٹر سائیکل سوار پہ چڑھ دوڑی جسکے باعث موٹر سائیکل سوار کیبل آپریٹر 40سالہ مرتضیٰ شاہ جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگیاپولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے معمول کی کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی۔