اسلام آباد ‘پولیس کی نا اہلی، ایکسپریس وے 2 گھنٹہ بند‘ ایمبولینس میں طبی امداد کے منتظر مریضوں کی چیخ و پکار بھی کسی نے نہ سنی،

شہریوں کاشدید احتجاج ‘اعلیٰ پولیس حکام سے ایس ایچ او آئی نائن کو معطل کر کے انکوائری کرانے کا مطالبہ

جمعرات 26 فروری 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) اسلام آباد پولیس کی نا اہلی، ایکسپریس وے 2 گھنٹہ بند، ایمبولینس میں طبی امداد کیلئے لائے گئے ‘مریض کی چیخ و پکار بھی کسی نے نہ سنی، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او، ایس پی آئی نائن کو معطل کر کے انکوائری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دینہ جہلم سے تعلق رکھنے والے خاندان نے فیض آباد پل سے آگے ناکہ پر احتجاج شروع کر کے سڑک بلاک کر دی، راولپنڈی اور روات سے ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک دو گھنٹہ مکمل جام ہو گئی، جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے، ان لمبی لائنوں میں ایک ایمبولنس بھی موجود تھی جس میں مریض تھا ایمبولینس کی چیخ و پکار ھی کام نہ آئی، پولیس کی روایتی ہٹ دھرمی اور لیٹ آنے کی وجہ سے کئی شہری پریشان ہو گئے۔

ٹریفک پولیس بھی اپنا کردار صحیح ادا نہ کر سکی، ایکسپریس وے پر پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال نہ کرا سکی۔

متعلقہ عنوان :