وزیر اعلی پنجاب راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے کنٹریکٹرز سے کمیشن کی مد میں مبینہ طور بی ایم ڈبلیو کی ڈیمانڈ کرنے والوں کا محاسبہ کریں،

مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی کا بیان میں مطالبہ

جمعرات 26 فروری 2015 21:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور کنٹریکٹرز سے کمیشن کی مد میں مبینہ طور بی ایم ڈبلیو کی ڈیمانڈ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔

سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ میٹرو منصوبے کی شفافیت پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اس لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ میٹرو منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کیا جائے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ عناصر منصوبے کی تکمیل میں جان بوجھ کر تاخیر چاہتے ہیں کیونکہ اس کے پیچھے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کھیلی جارہی ہے اور یہ سازش ہارے ہوئے جواری انتقاماً کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ میٹرو منصوبہ 23مارچ کی مقررہ ڈیڈ لائن تک مکمل ہوتا نظر نہیں آتا اور ایسا لگتا ہے کہ کوئی طاقت راولپنڈی کے عوام خصوصاً تاجروں سے انتقام لے کر انہیں معاشی طور پر تباہ کرنے کی خواہاں ہے ۔اگر اس بدی کی طاقت کو بے نقاب کیا جائے تو کمیشن مافیا کے کرتوت اور جمہوری حکومت کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث عناصر سامنے آ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :