کپتان کی سیاست نے پاکستان کے سیاسی کلچر کو تبدیل کر دیا ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ایک قوت بن کر ابھرے گی ‘کرپٹ نظام کا خاتمہ اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا مشن ہے ،

تحریک انصاف یو سی 80کے نائب صدرچوہدری محمد رفیق کاکارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 21:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) تحریک انصاف یو سی 80کے نائب صدرچوہدری محمد رفیق نے کہا کہ کپتان کی سیاست نے پاکستان کے سیاسی کلچر کو تبدیل کر دیا ہے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ایک قوت بن کر ابھرے گی کرپٹ نظام کا خاتمہ اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کا مشن ہے ‘قائد عمران خان کی کال پر نوجوان ”آزادی بس تحریک“ کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان سچے دل اور مخلص ہو کر ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے میدان میں موجود ہیں جبکہ جعلی حکمران اپنے اقتدار کی حکومتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیاہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نظام کی تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جائے گا ۔