حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہے ‘میٹرو بس منصوبے کے باعث تاجروں کو مشکلات کا سانا رہا، جلد مکمل ہو گا ‘عوام کو سفری سہولیات ملیں گی نیو مغل سرائے مارکیٹ کے مسائل حل کریں گے،

سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان کا انجمن تاجران نیو مغل سرائے مارکیٹ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 21:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) انجمن تاجران نیو مغل سرائے مارکیٹ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہے میٹرو بس منصوبے کے باعث تاجروں کو مشکلات کا سانا رہا، جلد مکمل ہو گا اور عوام کو سفری سہولیات ملیں گی نیو مغل سرائے مارکیٹ کے مسائل حل کریں گے ‘تاجروں کے مسائل کو ہم ذاتی مسائل سمجھتے ہیں سیوریج لائٹس اور دیگر کام آج سے شروع کر دیں گے، بعد ازا ں سید شہاب الدین شاہ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر شیخ صدیق، چوہدری طارقرکھا، ابراہیم حنیف، سید انعام الحق شاہ، سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی شیخ صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس اعتماد کا اظہار تاجروں نے آپ پر کیا ہے، امید ہے کہ آپ اس اعتماد پر پورا اتریں اور تاجروں کے مسائل حک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :